لتا سولومن جزائر پر اتوار کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی پپمائش ریئکٹرسکیل پر 5.0 کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے اتوار کی رات نو بج کر آٹھ منٹ پر محسوس کیے گئے۔
یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جو 11.9545 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 165.4592 ڈگری مشرقی طول البلد پر درج کیا گیا۔
زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح کی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سولومن میں گذشتہ ہفتے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔