ETV Bharat / briefs

رامسو کا سربگنی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jun 15, 2019, 2:54 PM IST

آئے روز ڈیجیٹل انڈیا کی باتیں زور و شور سے ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے رامسو میں واقع سربگنی علاقہ ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

رامسو کا سربگنی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

وزیراعظم دیہی ترقیاتی منصوبے کے تحت دور دراز کے علاقوں کو اہم شاہراہوں سے جوڑا جا رہا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ سربگنی علاقہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

سربگنی علاقہ، قومی شاہراہ سے صرف 8 کلو میٹر کے فاصلے پر وا قع ہے لیکن ابھی تک یہ علاقہ سڑک نہیں ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں سے منقطع ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سربگنی علاقہ، رامسو میں اونچائی پر واقع ہے اور سیاسی رہنماؤں نے سڑک بنانے کا وعدہ تو کئی بار کیا مگر اس وعدے کو آج تک وفا نہیں کیا۔

اس سلسلے میں علاقہ کے لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ ' سربگنی سیاسی رسہ کشی کا شکار ہے جبکہ یہاں کے لوگوں نے گذشتہ سات دہائیوں سے ووٹ کا خوب استعمال کیا ہے۔'

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ 'سیاسی رہنماؤں نے سڑک بنانے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'علاقے میں کئی بزرگ پینشن پر زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم وہ اپنی پینشن حاصل کر نے سے محروم ہیں۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں چار پائی یا ڈولی میں اُٹھا کر سڑک تک لے جا نا پڑتا ہے۔'

اس ضمن میں طلبا کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہماری پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ جب بارش یا برفباری ہوتی ہے تو چھوٹے بچے سکول نہیں جا پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر علاقے میں رابطہ سڑک تعمیر ہوجائے تو ہر ایک غریب بچہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتا ہے لیکن اس طرح کی صورتحال میں کوئی بھی اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد علاقے کی خستہ حالی مدنظر رابطہ سڑک تعمیر کرنے کے لیے منظوری دی جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی باقی لوگوں کی طرح آرام سے زندگی بسر کر سکیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.