چین میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، اور دریاؤں میں تغیانی بھی آگئی، جبکہ عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، جبکہ سیلابی پانی کی وجہ سے دومنزلہ ایک رہائشی عمارت بھی گرگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب چینی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔