چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے منگل کو معاملے کی سماعت چھ مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے جوابی حلف نامے کے لئے عدالت سے چار ہفتے کا وقت مانگا، لیکن انہیں یہ وقت نہیں ملا۔ عدالت نے وینو گوپال کو جوابی حلف نامے کے لئے محض سنیچر تک کا وقت دیا۔
اس سے قبل 10 اپریل کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے مرکز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئےنظر ثانی درخواستوں کی سماعت میرٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے اپنے 14 دسمبر 2018 کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے۔