ETV Bharat / briefs

پنجاب: مرکزی حکومت سے آکسیجن ٹینکروں کا مطالبہ

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ریاست میں اب آکسیجن کے سہارے جی رہے مریضوں کی تعداد بڑھ کر نو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن یومیہ سپلائی 110 سے 120 ٹن مل رہی ہے۔ اس لیے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے مد نظر زیادہ آکسیجن ٹینکر مہیا کرائے جائیں۔

Oxygen
Oxygen
author img

By

Published : May 4, 2021, 7:36 PM IST

امریندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی جان بچانے کے لئے آکسیجن لے جانے کے لئے ضروری ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔

وزیراعلی نے کل کووڈ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ ریاست کو فوری طور پر مزید ٹینکروں کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ریاست کے پاس صرف پندرہ ٹینکرز ہی دستیاب ہیں اور آج دو مزید آنے کی امید ہے۔ یہ تعداد حالات سے نمٹنے کے لئے بہت کم ہے۔

پنجاب کو دوسری ریاستوں کے الگ الگ پلانٹوں سے 195 ٹن کی الاٹمنٹ کی گئی ہے لیکن گزشتہ سات دنوں میں اصل سپلائی روزانہ 110 ۔ 120 ٹن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں آکسیجن کی موجودہ کھپت روزانہ 225 ٹن سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.