ETV Bharat / briefs

'عوام کے پیسوں سے بننے والے ٹیکے کی سب سے زیادہ قیمت دینی پڑے گی' - Bharat biotech

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے عوام کے پیسوں سے کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کی ہے لیکن ملک کے باشندوں کو دنیا میں اس کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Rahul gandhi
Rahul gandhi
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 10:54 PM IST

راہل گاندھی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ 'کووڈ کا ٹیکہ بنانے کے لیے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا۔ اب مرکزی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ ہمارے 'ناکام نظام' میں لوگ ایک بار پھر 'مودی کے دوستوں' کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ناکام ہوگئے ہیں' ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کرے گی۔ ایک دوسری خبر میں کہا گیاہے کہ حکومت بھارت بایوٹیک اور تین سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو 65 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.