گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی تین برسوں بعد دارجلنگ واپسی سے بنگال کی سیاست میں افراتفری مچ گئی ہے.
دارجلنگ کے کالمپونگ ونئے تمانگ کی یوتھ تنظیم کے حامیوں نے گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا.
تمانگ کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گورکھا جن مکتی مورچہ کے خلاف نعرے بازی کی.
احتجاجی ریلی میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ ویمل گورنگ کی سیاست میں واپسی دارجلنگ کے حق نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ویمل گورنگ کی وجہ سے دارجلنگ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو جائے گا. اس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
مظاہرین کے مطابق گورکھا جن مکتی مورچہ دارجلنگ میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے. پہاڑ میں رہنے والے لوگ جی جے ایم سے خود کو الگ کر چکے ہیں.
ویمل گورنگ علحیدہ ریاست گورکھا لینڈ کے نام پر دارجلنگ کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے ہیں.
واضح رہے کہ رواں ماہ گورکھا جن. مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کولکاتا آئے اور سالٹ لیک میں گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کرکے واپس چلے گئے تھے.
ویمل گورنگ نے اہن ڈی اے سے رشتہ توڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا ارمان کیا تھا