ETV Bharat / briefs

مشن 2022 کے لیے پرینکا پوری طرح تیار

author img

By

Published : Jun 15, 2019, 9:21 AM IST

Updated : Jun 15, 2019, 10:04 AM IST

ریاست اترپردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی اتخابات کے پیش نظر پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا زمینی سطح پر کام کرنے اور بوتھ کی سطح سے اس کام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

مشن 2022 کے لیے پرینکا نے کسی کمر

پرینکا گاندھی نے مشرقی اترپردیش کے کارکنان سے ملاقات کے لیے نئی دہلی میں دفتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں وہ اپنے کیڈرز سے منگل اور جمعرات کے روز صبح دس بجے سے ایک بجے تک ملاقات کرینگی۔

زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے اور کارکنان میں نیا عزم و حوصلہ پیدا کرنے کے لیے پارٹی کو اسطرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت پڑی ہے۔

خیال رہے کہ پرینکا گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ گذشتہ دنوں رائے بریلی کےعوام کا شکریہ ادا کرنے گئی تھیں۔ جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انہیں ابھی سے ہی 2022 کی تیاریاں شروع کردینے کو کہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں پرینکا نے کہا کہ ' وہ ان ناموں کی بھی وضاحت کرینگی جنھوں نےلوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے لیے کام نھیں کیا تھا۔'

پرینکا نے اترپردیش میں زبردست انتخابی مہم چلائی تھی خاص طور سے امیٹھی اور رائے بریلی میں لیکن پارٹی رائے بریلی کے علاوہ تمام سیٹیں ہار گئی ۔ یہاں تک کانگریس نے اپنی ورایتی سیٹ (امیٹھی) بھی کھو دی۔ پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو یہاں بی جے پی کی رہنما و مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہرا دیا۔

واضح رہے کی کانگریس حالیہ لوک سبھا انتخابات میں شرمناک شکست کے بعد 52 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 15, 2019, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.