جاوڈیکر زمانہ طالب علمی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے منسلک ہوگئے تھے۔ایمرجینسی کے دوران اے بی وی پی طلبہ یونین میں شامل ہوگئے۔ ایمرجینسی کے دوران ہی وہ پونے میں ستیہ گرہ تحریک میں شامل ہوئے اور کئی ماہ تک حراست میں بھی رہے۔ اس کے بعد وہ 1984سے 1990 تک بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے جنرل سکریٹری رہے اور 1990میں بی جے پی کے ریاستی سکریٹری بنائے گئے۔
اسی کے ساتھ مہاراشٹر میں کمپیین چیف بھی بنائے گئے اور اس عہدے پر 1995تک رہے۔ اس کے علاوہ وہ بی جے پی کے اہم عہدوں کے ساتھ مہاراشٹر ریاستی ترجمان کے ساتھ پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہے۔اسی کے وہ پارٹی اکنومی سیل کے چیرمین بھی رہے ہیں۔
جاؤیڈکر 1990سے 2002تک مہاراشٹر لیجسلیٹو کونسل کے رکن بھی رہے۔ اس کے بعد وہ 2008میں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیے گئے۔
دوبارہ 2014میں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ 2014میں جنرل الیکشن میں بی جے پی کی فتح کے بعد تشکیل ہونے والی مودی کابینہ میں وہ ماحولیات وجنگلات کے وزیر مملکت (آزاد چارج) بنائے گئے۔ اسی کے ساتھ انہیں پارلیمانی امور کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ اس عہدے پر وہ نومبر 2014تک رہے۔ وہ ماحولیات و جنگلات کے وزیر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے کلائمیٹ چینج کانفرنس میں شرکت کی تھی۔