ETV Bharat / briefs

ہاؤڑہ-سیالدہ ڈویژن میں ریل خدمات کی جلد بحالی کا امکان

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:23 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسز میں کمی کے بعد ہوڑہ-سیالدہ ڈویژن میں میل اور ایکسپریس ریل خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوڑہ-سیالدہ ڈویژن میں ریل خدمات کی جلد بحالی کا امکان

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خلاف جاری جنگ فیصلہ کن موڑ پر آچکی ہے۔ مہینوں کی جدوجہد کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آنے لگے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

مشرقی ریلوے نے مغربی بنگال میں حالات میں تیزی سے بہتری کے مدنظر ہوڑہ-سیالدہ ڈویژن سے میل اور ایکسپریس ریل خدمات کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرقی اور جنوبی ریلوے نے ہوڑہ-سیالدہ ڈویژن میں کل 660 میل، ایکسپریس اور اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں لوکل ٹرینوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں لاک ڈاون ختم، یکم جولائی سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

انہوں نے کہا کہ منصوبے بند طریقے سے سب کچھ چلتا رہا تو 21 جون سے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں میل اور ایکسپریس ریل خدمات بحال ہوسکتے ہیں۔ مشرقی ریلوے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے اور بہت جلد سب کچھ طئے کرلیا جائے گا۔

ہوڑہ-سیالدہ سے چلنے والی ٹرینوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

  • کولکاتا - امرتسر اسپیشل، امرتسر - کولکاتا اسپیشل
  • سیالدہ - آنند بہار اسپیشل، آنند بہار - سیالدہ اسپیشل
  • ہوڑہ - لال قلعہ اسپیشل، لال قلعہ - ہوڑہ اسپیشل
  • ہوڑہ - بکنر اسپیشل، بکنر - ہوڑہ اسپیشل

  • ہوڑہ - بھوپال اسپیشل، بھوپال - ہوڑہ اسپیشل
  • ہوڑہ - رکشول اسپیشل، رکشول - ہوڑہ اسپیشل
  • ہوڑہ - دہرادون اسپیشل، دہرادون - ہوڑہ اسپیشل
  • ہوڑہ - جموں تاوی اسپیشل، جموں تاوی - ہوڑہ اسپیشل
  • سیالدہ - نیو جلپائی گوڑی اسپیشل، نیو جلپائی گوڑی اسپیشل

مشرقی ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے بورڈ کورونا گائیڈ لائن کے تحت مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات خدمات دوبارہ بحال کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی لوکل ٹرین خدمات بھی بحال کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چھ مئی سے لوکل ٹرین اور میٹرو ریل کی خدمات معطل ہے. لیکن 21 جون کو کورونا گائیڈ کے میٹرو ریل چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.