سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکہ کے شہر واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے دونوں ممالک میں یمن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹز کا کہنا ہے امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کی یمن میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا، اور ساتھ دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے یمن میں انتہا پسندی کو فروغ دینے والے ملک کے خلاف کارروائی کرنے سمیت خطے سے عسکریت پسندی کے خاتمے پر زور دیا۔
مائیک پومپیو نے خالد بن سلمان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی، اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ دوستی کی بہترین مثال قائم کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں خالد بن سلمان نے کہا تھا کہ حوثی جنگجوؤ مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، عالمی برادری یمن میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں یورپی ملک سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان حدیدہ شہر میں جنگ بندی سمیت کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔
یمن کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں، جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو خدشہ اس بات کا ہے کہ امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتا ہے۔