انہوں نے کہاکہ مذہنی نعرہ بازی لگانا انسانی فطرت ہے اس پر آپ پابندی عا ئد نہیں کرسکتے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ بنگال میں یہ سب نہیں تھا لیکن اب ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مذہنی نعرہ بازی غلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اب بھی انتخابی موڈ میں ہیں۔وہ اپنی ہار کا بدلہ لے رہی ہیں۔ ان سے اس سے زیادہ امید نہیں کر سکتے ہیں۔
بی جے پی کے رہنمانے کہاکہ مغر بی بنگال میں ہند واور مسلمانوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مگر وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے نام پر سیاست کرکے بنگال میں فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ممتا خود بنگال کے حالات کو خراب کرنے پر آمادہ ہیں تو دوسرے لوگ کیا کرسکتے ہیں۔