سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہاکہ مغربی بنگال کے لیے جاری ایگزٹ پول بالکل بکواس ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھانا ہی بڑی بھول ہے۔
اس سے قبل اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو نقصان اور بائیں محاذ۔کانگریس کو فائدہ دکھایا گیا تھا مگر نتائج آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ایگزٹ پول جھوٹ ثابت ہوا۔
اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کوغیرمعمولی جیت ملی تھی جبکہ بائیں محاذ اور کانگریس کا صفایا ہوگیا تھا۔
تاہم بنگال کے سیاسی تجزیہ نگاروں نے ایگزٹ پول کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کو جتنی سیٹوں کا نقصان دکھایا جارہا ہے وہ نہیں ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک دو سیٹوں کا اضافہ ہونے کی امید ہے۔
مغربی بنگال میں ایگزٹ پول غلط قرار
پارلیمانی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد زیادہ تر ایگزٹ پول میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو نقصان اور بی جے پی کو فائدہ دکھلایا ہے۔