ETV Bharat / briefs

کپواڑہ کا نوجوان حزب المجاہدین میں شامل

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے نوجوان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ہتھیار سمیت وائرل ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 17, 2019, 2:07 PM IST

وائرل تصویر

نوجوان کی شناخت کپواڑہ کے گلگام گاؤں کے رہنے والے امتیاز احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔

رپورٹز کے مطابق امتیاز احمد گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہے۔سوشل میڈیا پر امتیاز کی تصویر گشت کر رہی ہے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ امتیاز احمد نے عسکریت پسندوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تصویر پر شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کی مہر لگی ہوئی ہےجس میں اننت ناگ اور کپواڑہ کے ڈسٹرکٹ کمانڈر محمد اشرف خان عرف منصور الحق کا نام لکھا گیا ہے۔ اشرف خان سرکردہ حریت کانفرنس لیڈر اشرف صحرائی کے بیٹے ہے جو گذشتہ برس عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوگئے تھے۔

امتیاز کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کے بارے میں عوام سے مدد طلب کی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے سے قبل وہ کپواڑہ بازار میں فوٹو اسٹیٹ کی دوکان چلاتے تھے۔

تاہم پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:

neelu

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.