پل کی سنگ بنیاد سال 2007میں رکھی گئ تھی لیکن یہ ابتک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طلبا کو سکول جانے کے لیے نالہ سے ہو کے گزرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو کہا کہ نالہ میں جب پانی کا بہاو تیز ہوتا ہے تو انہیں نالہ کو پار کرنے میں سخت مشکلات پیش آتی ہے۔
لوگوں کہا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس مسئلے کے تعلق سے کئی بار یاد دہانی کرائی گئی لیکن مسئلہ ابتک جوں کا تو برقرار ہے۔
لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطابلہ کیا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے لیا جائے اور پل کی جلد از جلد تعمیر کی جائے۔