وزیراعلی نے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کو اس منصوبے کے آغاز کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام قابل تعریف ہے۔ یکم اگست سے منصوبے کا آغاز ہونا تھا لیکن محکمہ نے اس سے پہلے ہی اس کا آغاز کر دیا۔
60 برس سے زائد عمر کے بزرگوں کو حکومت ہر ماہ 400 روپے اور 80 برس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو 500روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس کے لیے 30 سے 36 لاکھ عوام کی درخواست موصول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے 1800 کروڑ کا صرفہ آئے گا۔ جن کی مالی حالت اچھی ہوگی انہیں بھی پنشن دیا جائے گا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزیراعلی نے کہا کہ آج ایک لاکھ چھتیس ہزار لوگوں کو دو مہینے کے پنشن کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی ہے
نتیش کمار نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کی نقدری کرنے والوں کو سخت سزا دی جائےگی۔
انہوں ںے یہ بھی واضح کیا کہ ریاستی حکومت مرکز کے تعاون کے بغیر اس منصوبے کا آغاز کر رہی ہے۔