ETV Bharat / briefs

ہڑتال سے پریشانیوں میں اضافہ

جونیئر ڈاکٹر پر حملے کے خلاف ملک بھر کے اسپتالوں میں جاری ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ہڑتال سے پریشانیوں میں اضا فہ
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 5:24 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 7:19 PM IST

این آ ر ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں گزشتہ روز مریض کی موت پر جونیئر ڈاکٹر پر حملے کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے24 گھنٹہ کی ہڑتال کے سبب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مغربی بنگال کے بیشتر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔ایمرجنسی شعبہ کھولے جانے کے باوجود لوگوں کو تھوڑی راحت ضرور ملی ہے مگر پریشانی کم نہیں ہوئی ہے۔

ہڑتال سے پریشانیوں میں اضا فہ

انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی شعبے میں ڈاکٹروں کی تعداد کم ہے اور مریض زیادہ ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہےکہ او پی ڈی میں چند ڈاکٹر ہی موجود ہیں۔آئندہ کل تک طبی خدمات میں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

لوگوں کے مطابق آئی ایم اے کی ہڑتال کی وجہ سے مسئلے کا حل نکلنے کی امید نہیں ہے ۔ مغربی بنگال حکومت کو اس سلسلے میں جلد سے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعے دوبارہ رونما نہ ہو۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 17, 2019, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.