ETV Bharat / briefs

'عام انتخابات میں شکست پر خود احتسابی کرے اپوزیشن '

مرکزی وزیرپرتاپ چندر سارنگی نے حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں شکست کے تعلق سے اپوزیشن پارٹیوں کو خوداحتسابی اور خود کا جائزہ لینے کی صلاح دی او ر 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ 'کی حمایت کرنے والی سیاسی پارٹیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے ۔

'عام انتخابات میں شکست پر خود احتسابی کرے اپوزیشن '
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 5:56 PM IST

صدرجمہوریہ کے خطاب پر لوک سبھا میں پیر کو شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے سارنگی نے ’ٹکڑے ۔ٹکڑے گینگ ‘کونشانہ بناتے ہوئے سوال کیاکہ ایسے لوگوں کو ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ 'جولوگ کہتے کہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے تک جنگ جاری رہے گی ،اور پاکستان زندہ باد ،افضل گرو زندہ باد ،کیاایسے لوگوں کو ملک میں رہنے کا حق ہے'۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ ترقی اور عوامی شراکت داری کے رتھ پر سوار قومی جمہوری اتحاد کے اقتدار میں دوبارہ آنے کی اصل وجہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت کا کسانوں ،جوانوں ،خواتین ،کاروباریوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقات کا حامی ہونا ہے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کو اپنی شکست پر خوداحتسابی اور غور وخوض کرنا چاہیئے کہ کوئی غیر کانگریسی حکومت پہلی بار کے مقابلہ اور زیادہ اکثریت سے کیسے جیت گئی ۔

سارنگی نے کہا کہ کانگریس کو مودی کے گذشتہ پانچ سال کی میعاد کار میں کیے گئے کام کاج کی کامیابی کو تسلیم کرکے اس کا خیرمقدم کرنا چاہیئے اور خود کو عوام کے ذریعہ ٹھکرادیے جانے پر خوداحتسابی کرنی چاہیئے۔کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد کی مدت کار میں پالیسی سازی مفلوج تھی اور بد عنوانی ہورہی تھی،جبکہ اس وقت کے وزیراعظم خاموش تماشائی بنے رہتے تھے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.