ETV Bharat / briefs

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر میں کورونا

مہاراشٹر حکومت کے لیے ممبئی سے زیادہ لاتور، سانگلی، بارامتی، آکولہ درد سر بنا ہوا ہے، وہیں کل سے ناسک ضلع میں 10 دن کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے.

Maha
Maha
author img

By

Published : May 11, 2021, 8:57 AM IST

ملک میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ کورونا کی بے قابو رفتار کا سلسلہ اس مرتبہ مہاراشٹر سے شروع ہوا تھا لیکن اتوار کو آئے اعداد و شمار نے مہاراشٹر میں رہنے والے لوگوں کو تھوڑی راحت ضرور دی تھی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے48 ہزار40 نئے معاملات سامنے آنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

مریضوں کی یہ تعداد ہفتہ کے تعداد سے پانچ ہزار 203 کم رہی ۔ ہفتہ کو کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد 53 ہزار 405 تھی.

مہاراشٹر میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد پہلے سے بھلے ہی کم ہوئی ہو مگر اب بھی یہ تعداد تشویشناک حد تک انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں572 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ تعداد ہفتہ کو ہوئی 864 اموات کے مقابلہ میں کم رہی ۔ کل60 ہزار226 مریض شفایاب ہوکراپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ہفتہ کو شفایابی کی تعداد82 ہزار266 رہی تھی جس میں اتوار کو22 ہزار40 کی کمی آئی ۔

اس وقت ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 15 ہزار783 ہے ۔جبکہ کورونا سے 44 لاکھ سات ہزار818لوگ صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ جبکہ پورے مہاراشٹر میں75؍ ہزار849 افراد کی کورونا کی وجہ سے اب تک موت ہوچکی ہے ۔عروس البلاد ممبئی گزشتہ دو مہینے سے کورونا کی وجہ بےحال تھی ۔ حالانکہ یہاں بھی گزشتہ دو دنوں میں کورونا کی تعداد کم ہوتی نظر آرہی ہے ۔

ہفتہ کو ممبئی میں26678 نئے معاملات سامنے آئے جبکہ اتوار کو2000 کے اندر ہی یہ تعداد رہی ۔اس وقت مہاراشٹر سرکار کیلئے ممبئی سے زیادہ لاتور چیلنج بنا ہوا ہے ، جہاں کرونا کی تعداد اچانک سے بڑھنے کے بعد 8مئی سے 6؍ دنوں کے لئے سخت لاک ڈاون لگادیا گیا ہے۔

اسی طرح ناسک ضلع میں کرونا وباء روکنے کے لئےضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12؍ مئی سے 22 مئی تک دس دنوں کے لئے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اس لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اداروں کے علاوہ تمام دیگر کاروبار کو بند کردیا جائے گا ۔کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے ضلع میں بریک دی چین مہم کے تحت پابندیوں کے باوجود مارکیٹ اور سڑکوں پر ہجوم برقرار ہے ۔اسی طرح ان سخت پابندیوں کے دوران کرونا مریضوں کی تعداد میں متوقع کمی دیکھنے کو نہیں ملی ۔

ناسک ضلع میں سخت لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے جو بروز بدھ سے نافذالعمل ہوگا ۔اس لاک ڈاؤن کے دوران طبی خدمات جاری رہیں گی ۔اشیائے خوردنی کی دکانیں بند رکھتے ہوئے انہیں گھر پہنچانے کی اجازت دی جائے گی ۔مارکیٹ کمیٹیوں کے ساتھ دیگر تمام ادارے بند رہیں گے ۔

پٹرول صرف انہیں دیا جائے گا جو ضروری خدمات اور طبی شعبہ سے وابستہ ہونگے ۔عام لوگوں کے لئے پٹرول پمپ سے پٹرول نہیں دیا جائے گا ۔انتظامیہ کے مطابق ناسک شہر اور ضلع کی حدود میں ابھی تک لوگ کرونا قوائد پر پوری طرح سے عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ناسک ضلع میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔

بازاروں میں بلا وجہ بھیڑ کی وجہ سے کرونا کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔دیہی علاقوں کی مارکیٹ کمیٹیوں میں بھی بھیڑ کی وجہ بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔جس کی وجہ سے کرونا کی چین توڑنے میں دقت ہو رہی ہے ۔ناسک ضلع میں فی الحال 33 ہزار 174 کرونا کے مثبت مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے اسی طرح مرنے والوں کی تعداد بھی روزآنہ 40 سے اوپر ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں سخت لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ لیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.