ETV Bharat / briefs

بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین کا مبینہ رکن گرفتار - اولڈ مالدہ کے شاہ پور

اولڈ مالدہ کے شاہ پور سے پولیس نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ کارکن کو گرفتار اور اس کے دیگر ساتھیوں کو تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین کا مبینہ رکن گرفتار

author img

By

Published : May 30, 2021, 6:42 PM IST

Updated : May 30, 2021, 6:52 PM IST

مغربی بنگال کے اولڈ مالدہ کے شاہ پور علاقے سے پولیس نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شاہ پور علاقے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی جس میں جے ایم بی کے کارکن کو ایک مکان سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت روبیل الحسن کے طور پر کی ہے جبکہ وہ بنگلہ دیش میں کوکش بازار کے نیا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ روبیل الحسن جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا سرگرم رکن ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ روبیل الحسن، بنگلہ دیش میں مطلوب ہے، اسے وہاں کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی پولیس سے بچنے کی غرض سے وہ مالدہ میں گذشتہ 8 دنوں سے روپوش تھا۔ پولیس کی جانب سے مالدہ ضلع میں بھارت-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کے قریب گاؤں میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ بنگلہ دیشی تنطیم سے منسلک مزید کارکنوں کو کو گرفتار کیا جاسکے۔

Last Updated : May 30, 2021, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.