اوم برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے ظاہر تعریفی کلمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حال میں مکمل ہوئے انتخابات میں ملک کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ملک کے جمہوری نظام کے تئیں بہت سے چیلنج ہیں تو امیدیں بھی بہت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اس عمارت میں ہم لاکھوں ووٹروں کا بھروسہ اور یقین حاصل کرکے آتے ہیں۔ملک کے عوام کو بھروسہ ہوتا ہے کہ ہم سماج کے آخری شخص کی بھی آواز کو یہاں اٹھائیں گے۔سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے جیسی امید ظاہر کی ہے کہ جمہوریت کے اس سب سے بڑے مندر کے سب سے اونچے عہدے پر بیٹھا شخص غیر جانبدار ہونا چاہئے اور دکھنا بھی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک تعدا د کے دم پر نہیں بلکہ سب کو بھروسے میں لے کر چلتا ہے۔غیر جانبداری اور شفافیت سے ہی یقین مضبوط ہوتا ہے۔الیکن میں ووٹروں نے جوش و خروش سے شدید دھوپ میں گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر ہمیں منتخب کیا ہے۔
گزشتہ حکومت عوام کی امیدوں پر کھری اتری تو اسے اس بار زیادہ تعداد میں عوام نے یہاں بھیجا ہے۔اس سے حکومت پر زیادہ ذمہ داری آگئی ہے۔جتنا بھروسہ عوام کا ہے ،اتنی ہی جواب دہی بھی ہونی چاہئے۔