بیرونی ذرائع کے مطابق 'او آئی سی' کی طرف سے جاری کردہ منشور میں سوڈانی عوام کے اپنے مستقبل کے حوالے سے لیے گئے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
منشور میں کہا گیا ہےکہ او آئی سی سوڈان کے اداروں کے تحفظ و تعاون کی پر زور حمایت کرتی ہے، اس کے ساتھ سوڈانی عوام کے جائز مطالبات کی حمایت بھی کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ او آئی سی نے سوڈان کی تمام سیاسی جماعتوں کے باہم مذاکرات کے ذریعے سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔
منشور میں مزید اس بات کا بھی ذکر ہے کہ سوڈان کے سیاسی ، معاشی استحکام اور خوش حالی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں پرعمل درآمد کیا جائے۔