ETV Bharat / briefs

روزہ آسان بنانے کے لیے یہ پانچ چیزیں کھائیں

شدت کی گرمی میں آپ کے جسم کو تازگی و فرحت کی ضرورت ہوتی ہے ، ماہ رمضان میں جو لوگ روزہ رکھتے ہیں وہ اگر سحری اور افطار میں ان چیزوں کو شامل کرلیں تو بہت حد تک پیا س کی شدت سے راحت پا سکتے ہیں۔

یہ پانچ چیزیں کھائیں روزہ آسان بنائیں
author img

By

Published : May 8, 2019, 6:27 PM IST

1: تربوز-
اس بار میں رمضان گرمی کے ایام میں آیا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ موسم تربوز جیسے ٹھنڈے و میٹھے پھل کا بھی ہے۔ تربوز آپ کو روزے کے دوران ڈی ہائیڈریٹیڈ تو رکھتا ہی ہے ساتھ ہی یہ آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، تربوز کو آپ چاٹ بنا کر، جوس بناکر یا دیگر شکل میں بھی اسے کھا سکتے ہیں۔
تربوز میں 80 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس وجہ سے اس میں الیکٹرولائٹس، آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار میں ہاتا ہے جو آپ کو ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

2: پدینہ-
اگر آپ سحری میں مناسب مقدار میں پدینہ لیتے ہیں تو یہ آپ کے پیٹ کو دن بھر ٹھنڈا رکھے گا ساتھ ہی یہ آپ کے نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
آپ پدینے کی چٹنی بنا کے کھاسکتے ہیں یا اس کا شربت بناکر اور اسے ستو کے شربت میں ملا کر بھی پی سکتے ہیں۔

3: کھیرہ-
ویسے تو کھیرے کے بے حساب فائدے ہیں اور ہر شخص کو اس کے فوائد ضرور جاننا چاہیے۔
ایک میڈیکل ویبسائٹ کے مطابق 59 گرام کھیرے میں 49.52 گرام صرف پانی کی مقدار ہوتی ہے اس کے علاوہ بھی اس میں کئی اہم معدنیات ہوتی ہیں تو آپ اس مہینے میں کھیرے کا جم کر استعمال کریں تاکہ آپ ہائیڈریٹیڈ رہ سکیں۔

4: نیمبو-
لیمو کے استعمال سے آپ کو ڈھیر سارا وٹامن سی ملے گا جس سے آپ دن بھر پھرتیلا محسوس کریں گے، وٹامن سی جسم کے ٹشو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ لیمو میں وٹامن سی کے علاوہ پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے کھانے میں اس کا استعمال کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

5: آم-
پھلوں کے راجا آم کے بارے میں سن کر آم کے شوقین افراد کافی خوش ہوگئے ہوں گے لیکن جناب اگر آپ آم کے شوقین نہیں ہے تب بھی آم کو اپنی فہرست میں شامل کرلیں۔

آپ چاہیں تو آم کو اپنے دسترخوان کی رونق بناسکتے ہیں یا کچے آم کا پنا بناکر پی بھی سکتے ہیں، گرمی کے دنوں میں لو اور گرم ہوا کے نقصان سے بچنے کے لیے یہ پنا دوا کی طرح کام کرتا ہے۔آم میں وٹامن اے اور کیلوری پائے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی معدنیات آم میں پائے جاتے ہیں۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.