ETV Bharat / briefs

'نصرت جہاں اپنی شادی شدہ زندگی سےمتعلق جھوٹ بول رہی ہیں' - اردو نیوز بنگال

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق جو تماشہ بنایا ہے۔ اس پربات کرنے کی ضرورت ہے۔

'نصرت جہاں اپنی شادی شدہ زندگی سےمتعلق جھوٹ بول رہی ہیں'

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 12:46 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی پر نکتہ چینی کی۔

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر جو تماشہ بنائی ہیں۔ اس سےمتعلق بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اپنی شادی شدہ زندگی سےمتعلق جھوٹ بول رہیں ہیں۔انھیں اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ نصرت کہتی ہیں کہ انھوں نے شادی نہیں کی تھی بلکہ ایک سمجھوتے کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ رہتے تھے۔ جب شادی نہیں ہوئی تو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کس کے ولیمہ میں گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نصرت جہاں روحی اور نکھل جین کے رشتہ داروں نے ترکی میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیوں کیا تھا؟ نصرت جہاں عوامی نمائندہ اور ایک رکن پارلیمان ہیں۔ انہیں تمام باتوں کو عوام کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مکل رائے ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ لیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مکل رائے جب بی جے پی میں شامل ہوئے تھے انہیں عزت و احترام اور اعلی عہدہ سے نوازا گیا تھا۔ لیکن انہیں یہ سب چیزیں پسند نہیں آئی اور پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ کسی کے جانے سے پارٹی پر اثر نہیں پڑے گا۔ چند لوگ آتے ہیں تو چند لوگ جاتے بھی ہیں۔ جو لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے وہ لوگ ہی واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.