ETV Bharat / briefs

'مصری حکومت کو عالمی عدالت میں لے جا ئیں گے'

مصرکے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی ناگہانی موت پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصری حکومت کو عالمی عدالت میں لے جانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ محمد مرسی کی موت قدرتی وجوہات کے سبب نہیں تھی'۔

رجب طیب ایردوان
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 12:25 PM IST

انہوں نے استنبول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرۂ عدالت میں 20 منٹ تک مدد کے لیے ہاتھ ہلاتے رہے لیکن حکام نے ان پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ میں اس لیے کہتا ہوں کہ محمد مرسی مرے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے'۔

ایردوان نے اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد مرسی کے قتل پر سخت اقدام اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت ترک اس مسئلہ کو زندہ رکھیں گے اور محمد مرسی کے قتل کے جرم میں مصر کی حکومت کو عالمی عدالت میں لے جائیں گے۔

ترک صدر نے محمد مرسی کو شہید کا لقب دیا اور کہا 'مجھے یقین ہے کہ محمد مرسی کی موت قدرتی وجوہات کے سبب نہیں تھی'۔

ایردوان نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ معاملہ رواں ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے جی -20 سمٹ میں اٹھائیں گے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.