نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع کوویڈ اسپتال کی ایک خاتون صفائی ملازمہ وبا سے مرنے والے افراد کے موبائیل فون چوری کیا کرتی تھی۔ پولیس نے اس ملازمہ کے بعد سے 6 موبائیل فون برآمد کرلیے۔
خاتون ملازمہ کورونا وبا سے مرنے والے اور شدید بیمار افراد کے موبائل چوری کرتی تھی۔ نوئیڈا سیکٹر 39 پولیس نے ملزمہ مینا دیوی کو سیکٹر 41 کے گیٹ نمبر 3 سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خاتون کے قبضے سے چوری کے تمام موبائل فون کو ضبط کرلیا۔
گوتم بدھ نگر پولیس کے مطابق سیکٹر 39 میں واقع کوویڈ کیئر اسپتال میں مریضوں کے فون چوری ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ میں تحقیقات کی جارہی تھی۔ اس دوران معلوم پتہ چلا کہ مینا، جو کنٹریکٹ سوئپر کی حیثیت سے کام کرتی ہے، چوری کئے موبائل فون لے کر سیکٹر 41 کی گیٹ نمبر 3 سے جارہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایاکہ مینا دیوی کے شوہر کا نام رام گوپال ہے اور اس کا تعلق گورو گنوا، تھانہ ولسنڈا ضلع شاہجہان پور اترپردیش سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی کورونا مریض کی موت ہوتی، وہ تنہائی کا فائدہ اٹھا کر موبائل فون چوری کر لیتی تھی۔ نیز وہ لوگ جو کورونا سے شدید بیمار ہوتے وہ ہوش میں نہیں رہتے، وہ اس بھی کا فائدہ اٹھا کر وہ موبائل چوری کر لیتی تھی۔ خاتون نے مزید بتایاکہ کورونا مریض اسپتال میں تنہا رہتا ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی نہیں رہتا ہے۔ اس طرح موبائل چوری کرنا آسان ہوتا تھا۔