گریٹر نوئیڈا کے علاقے ایکو ٹیک 3 کوتوالی میں محکمہ ڈرگس کی جانب سے نقلی ادویات کی فیکٹری چھاپہ مارا گیا۔
محکمہ ڈرگس نے آج نوئیڈا میں واقع ایک نقلی ادویات کی فیکٹری پر دھاوا کیا گیا جکہ یہاں نقلی دواؤں کی پیکنگ کی جاتی تھی۔ اس فیکٹری کے تار گذشتہ روز ممبئی پولیس کی جانب سے میرٹھ کے کھرخودہ میں واقع نقلی ادویات کی فیکٹر پر کی گئی کاروائی سے جڑے ہیں۔
فیکٹری میں پیکنگ کی جانے والی دواؤں کو ملک کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جارہا تھا۔ گذشتہ منگل کو ممبئی پولیس کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ ڈرگس کے میرٹھ ڈیویژن کی جانب سے وریندر کمار کی سربراہی میں ہاپوڑ، غازی آباد، میرٹھ، نوئیڈا میں واقع فیکٹریوں پر چھاپہ مارے گئے۔ اس موقع پر کے محکمہ ڈرگس نوئیڈا کے انسپکٹر ویبھو ببر بھی موجود تھے۔
اس کاروائی میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی جعلی دوائیں اور کروڑوں روپئے مالیت کی مشینیں بھی ضبط کی گئیں۔ یہ فیکٹری بغیر کسی لائسنس کے دوائیں تیار کی جارہی تھیں۔