ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم - عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کی زور و شور سے رکنیت سازی کی مہم جاری ہے۔

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 6:30 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں عام آدمی کو مضبوط کرنے کےلیے مہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت وسیع پیمانہ پر رکنیت سازی مہم چلائی جارہی ہے۔

ضلع گوتم بودھ نگر میں عاپ خواتین سیل کی ضلعی صدر پریتی اپادھیائے نے آج سیکٹر 49 کے دفتر میں خواتین کی رکنیت سازی مہم چلائی۔ اس موقع پر تمام افراد نے ماسک کا استعمال کیا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔

مہم کے دوران سماجی فاصلہ پر برقرار رکھتے ہوئے سماجی کارکن گیتا چھیتری سورناکر اور پریتی ناگر کو پارٹی میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر پریتی اپادھیائے صدر ضلع گوتم بدھ نگر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ویمن ونگ کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔ رکنیت مہم کے دوران کمل ماوی، راجیش اپادھیائے،شیلندر پنڈیر، انیتا چودھری، پوجا شرما، سمیت چوہان و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.