نتیش کمار نے جمعرات کو ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں دیہی علاقوں میں روزگار کی تخلیق اورلاک ڈاﺅن کے دوران چلائے جارہے کمیونیٹی کچن سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو یہ ہدایت دی ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاﺅن نافذکیا گیاہے ۔ اس دوران خواہشمند سبھی لوگوں کور وزگار دستیاب کرانے کے لیے مستعدی سے کام کریں ۔ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔
گذشتہ مرتبہ بھی لاک ڈاﺅن کے دوران باہر سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے بھی خواہشمند افراد کے لئے منریگا کے توسط سے روزگار کی تخلیق کی گئی تھی ۔ اس بار بھی منریگا کے توسط سے لوگوں کو کام کے مواقع دینا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں غریب لوگوں کو کام ملے ، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوںنے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری کو بروقت ملنے کو یقینی بنائیں۔