کیلاش وجے روگھیہ نے کہاکہ مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت کو چھوڑ کرسب کچھ صحیح ہے۔گزشتہ ایک مہینے کے اندر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درجن بھر ایم ایل اے اور سینکٹروں کونسلرز بی جے پی میں شامل ہوگئے۔مگر ممتادیدی بیدار ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ ممتادیدی کہہ رہی ہیں اپنی پارٹی سے کنچڑا صاف کررہی ہیں۔انہیں پتہ تھا کہ ترنمول کانگریس میں کچڑاہے تو اپنے گھر کی زینت کوئی بنائی۔
انہوں نے کہاکہ آپ نے کبھی سناہے کہ کسی نے کوڑے دان کچڑا اٹھا کر اپنے سجایاہے۔نہیں نہ۔ہماری ممتادیدی نے ایسا ہی کیاہے۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق برسوں بعد انہیں احساس ہو کہ انہوں نے اپنے گھرمیں کوڑے کرکٹ کو جگہ دے رکھی ہے۔دراصل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماممتابنرجی کی پالیسی سے اب کرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والا دن ممتادیدی کے لیے ایک براثابت ہو گا۔ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور کونسلرزبی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے تمام رہنما چور اور بدعنوان نہیں ہوتے ہیں۔