ETV Bharat / briefs

'جہاد کہنے سے کوئی دہشت گرد نہیں ہوتا' - جہاد

ریاست مہاراشٹر کی ایک عدالت نے ایک ملزم کو دہشت گردی کے الزام سے بری کرتے ہوئے کہا کہ محض 'جہاد' کا لفظ استعمال کرنے سے کوئی دہشت گرد نہیں ہوجاتا۔

ایک عدالت
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 9:46 AM IST

Updated : Jun 20, 2019, 10:26 AM IST

ضلع اکولہ کی ایک عدالت کے خصوصی جج جسٹس ایس ایس جادھو نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام(یو اے پی اے) اور بامبے پولیس ایکٹ کے تحت تین ملزمین کے خلاف ایک کیس میں یہ بات کہی۔

سماعت کے دوران خصوصی جج جسٹس ایس ایس جادھو نے کہا کہ: ''ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزم رزاق نے گؤکشی پر پابندی کو لے کر شر کے ذریعے حکومت اور چند ہندو تنظیموں کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا، بے شک اس نے جہاد لفظ کا استعمال کیا لیکن اس بات سے یہ نتیجہ اخذ کرنا کہ محض جہاد لفظ استعمال کرنے سے اسے دہشت گرد قرار دے دیا جائے یہ صحیح نہیں ہے''۔

کورٹ نے اے ٹی ایس کو سمجھایا 'جہاد' کا مطلب!

کورٹ نے اے ٹی ایس کو بتایا کہ جہاد ایک عربی لفظ ہے جس کا مطلب 'جدو جہد' کرنا ہے اس لیے اگر کوئی جہاد لفظ کا استعمال کرے تو اسے دہشت گرد کہنا صحیح نہیں ہے۔

کیا تھا پورا معاملہ؟

ضلع اکولہ کے پساد علاقے میں 25 ستمبر سنہ 2015 کو بقرعید کے تہوار کے موقع پر ایک مسجد کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں عبدالرزاق(24)، شعیب خان(24) اور سلیم خان(26) پر تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب رزاق پہنچا تو تب اس نے ایک چاقو نکالا اور اس نے ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا اس نے حملے سے پہلے کہا تھا کہ بیف پر پابندی کے سبب وہ پولیس اہلکاروں کو مار ڈالے گا۔

انسداد دہشت گردی دستہ ( اےٹی ایس) نے دعوی کیا تھا کہ یہ لوگ مسلم نوجوانوں کو عسکریت پسندانہ تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے اکساتے تھے۔

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں رزاق کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، چونکہ وہ 25 ستمبر سنہ 2015 سے جیل میں تھا اور قید کے تین برس مکمل چکے ہیں اس لیے عدالت کے حکم کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔

Intro:Body:

 noman 3

Conclusion:
Last Updated : Jun 20, 2019, 10:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.