نیتو نے بیان دیا کہ ' کینسر ایک خطرناک بیماری ہے اور اس نے زندگی کو دیکھنے کے میرے نظریے کو بدل دیا ہے۔ اگر صحیح وقت پر مدد مل جاتی ہے تو اس سے لڑا جاسکتا ہے۔امریکی ٹیم کینسر بہت اچھا کام کررہی ہے۔ اور ان کا مقصد اچھا اور قابل عمل ہے'۔
نیتو چندرا نے کہا کہ ان کے ساتھ اور کینسر پیشنٹز ایڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ جوڑنے کے پیچھے میرا مقصد شو کے ذریعے سے پیسہ جمع کرنے میں مدد کرنا ہے۔ جو وقت کے حساب سے مریضوں کو صحیح وقت پر علاج دینے کے عمل میں تیزی لائے گا۔
نیتو سی پی اے اے سے 12 برسوں سے منسلک ہیں۔ اس تعاون سے وہ کینسر سے لڑنے کی سمت میں اپنی آواز اور مقصد کو مضبوط کرتی آئی ہیں۔
واضح رہے نیتو ریاست بہار سے تعلق رکھتی ہے انہوں نے سال 2015 میں 'گرم مسالا' فلم سے ہندی فلم میں قدم رکھا۔ وہ مدھور بھنڈار کی فلم 'ٹریفک سگنل' اور فلم اوئے لکی لکی اوئے' میں بھی کام کرچکی ہیں۔