ریاست بہار میں پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر وزیراعلیٰ نتیش کمار جب کشن گنج آئے تو انہوں نے تاریخی روئیدھاسہ میدان سے اپنے این ڈی اے امیدوار سید محمود اشرف کے لیے ووٹ کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنی 13 برس سرکار کے کام کاج بھی گن گائے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت انصاف کے ساتھ ترقی کرنے میں بھروسہ رکھتی ہے اس لیے ہم نے مذھب اور ذات پات کی دیواروں سے اوپر اٹھ کر بہار کے ہر فرد کی ترقی کے لیے کام کیا ہے'۔
نتیش نے طلبہ و طالبات کو دی گئی سہولیات کا بھی ذکر کیا، انہوں نے اور بھی کئی اہم باتیں کہیں، نتیش کی تقریر کی خاص باتیں جاننے کے لیے دیکھئے متعلقہ ویڈیو۔