وزیراعلی نتیش کمار نے یہاں سکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کی میٹنگ کے دوران کہا کہ معیاری تعلیم مہیا کرانا حکومت کی ترجیحات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ان کی بحالی جلد ہو تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم دی جاسکے۔
انہوں نے سبھی پنچایتوں میں سیکنڈری اسکول کی تعمیر میں تیزی لانے کے بھی احکامات دیے۔ سبھی پنچایتوں میں سیکنڈری اسکول کی وجہ سے لڑکیاں بھی تعلیم یافتہ ہوں گی اور ریاست میں مردوخواتین میں تعلیم کا جو فرق ہے اس میں کمی آئے گی۔
وزیراعلی نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ کی موجودگی اور اسکولوں پر مختلف سطحوں پر مسلسل نگرانی کرتے ہوئے بہتری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔
سیکنڈری اسکول کی ایسی عمارتیں جو ادھوری تعمیر کی گئی ہیں انہیں رواں مالی سال میں مکمل کرایا جائے گا۔ پرائمری اور سیکنڈری اسکول میں پڑھا رہے اساتذہ کو طلبہ کے تناسب سے اگست 2019 تک ایڈجیسٹ کیا جائے گا۔