نائیجیریائی حکومت کے نمائندے کبیر مائی پیلس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سے لگ بھگ 50 مسلح افراد نے جمعرات دیر رات تسافے میں تین فرقوں کے لوگوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا۔
تسافے کے امیر محمد باوا نے بتایا کہ مسلح افراد نے لوگوں پر اندھا دھند فائر نگ کی، جس کی وجہ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے اور کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں سکیورٹی ایک سنجیدہ موضوع ہے کیونکہ مسلح گروہ آزادانہ طور پر مقامی فرقوں کے درمیان اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔