ہمہ مدتی اس پراجکٹ کا مقصد پوسٹ آفیسز کو مختلف سہولیات سے لیس ڈیجیٹل ہب میں تبدیل کرنا ہے جس سے صارفین کو اعلیٰ معیاری خدمات فراہم ہوسکیں۔
ٹی سی ایس بزنس گروپ ہیڈ دباشیش گھوش نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ تبدیلی کے ذریعہ ملک گیر سطح پر پوسٹل خدمات میں عوام کےلئے آسانی پیدا کرتے ہوئے اعلی معیاری خدمات بہم پہنچانا ہے۔
ہندوستان کے ایک لاکھ سے 30 ہزار سے زائد گرامین ڈاک سیوک میں جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ پوسٹل، بنکنگ، انشورنس اور مالی لین دین کی خدمات کو معیاری بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔