ETV Bharat / briefs

ایران: شہریت کا اہم قانون منظور

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایران میں غیر ملکی مردوں کے ساتھ شادی کرنے والی ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کا بل پاس کردیا۔

غیرملکی مردوں سے بیاہی خواتین کے بچوں کو ایرانی شہریت
author img

By

Published : May 14, 2019, 12:42 PM IST

ایرانی اراکین نے کل بل کا جائزہ لیا تھا جبکہ اس بل کو آج منظوری دیدی گئی۔ پارلیمنٹ میں ہوئی ووٹنگ میں بل کے حق میں 188 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد یہ بل آخری مرحلے میں گارڈین کونسل کو بھیجا جائے گا، اگر وہ اس کی توثیق کرے تو اسے ایک قانون کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔

بعض عالمی تنظیموں سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے پارلیمنٹ میں ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے سے متعلق پیش کیے گئے بل کا خیر مقدم کیا۔

اس بل کا مقصد ایرانی خواتین کی اعلی حیثیت کی حمایت ہے۔ آج ایرانی خواتین ملک کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہی ہیں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.