ETV Bharat / briefs

کنہیا کی انتخابی ریلی سے شبانہ اعظمی کا خطاب - بیگوسرائے

بالی وڈ اداکارہ لکا کہنا تھا کہ بی جے پی بہت جلد بے نقاب ہوجائے گی کیونکہ عوام کو سمجھ میں آگیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے صرف جملے تھے۔

کنہیا کی انتخابی ریلی سے شبانہ اعظمی کا خطاب
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 8:20 AM IST

Updated : Apr 26, 2019, 3:17 PM IST

بیگوسرائے میں سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے گری راج سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بی جے پی بے نقاب ہوجائے گی کیونکہ عوام کو سمجھ میں آگیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے صرف جملے تھے۔ اس لئے اب بی جے پی اپنے پرانے حربے استعمال کرتے ہوئے ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کنہیا کی انتخابی ریلی سے شبانہ اعظمی کا خطاب

نیشنل انعام یافتہ و سماجی جہد کار کی حیثیت سے مشہور شبانہ نے اپنے والد کیفی اعظمی کے کمیونسٹ پارٹی سے رشتوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو جھوٹے الزامات میں پھنسایا ہے۔

ساوتھ فلموں کے مشہور اداکار پرکاش راج نے بھی کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر ودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم اور روزگار سے زیادہ گائے کے عنوان پر بولتے ہیں۔

پرکاش راج اور شبانہ اعظمی نے عوام سے اپیل کی کہ چوتھے مرحلہ کے تحت 29 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کنہیا کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
Last Updated : Apr 26, 2019, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.