ETV Bharat / briefs

تین طلاق بل پر ٹی آر ایس کا موقف - ٹی آر ایس

تین طلاق بل پر ٹی آر ایس پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے جبکہ تلنگانہ کانگریس کے سی آر سے تین طلاق مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تین طلاق بل پر ٹی آر ایس کا موقف
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 10:21 PM IST

ٹی آر ایس کے سینئر رہنما نے کہا کہ لوک سبھا میں تین طلاق بل پر ووٹنگ کے موقع پارٹی غیرحاضر رہے گی۔
وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت والی ٹی آر ایس نے گذشتہ سال ڈسمبر میں ہوئی تین طلاق بل پر ووٹنگ میں بھی ایسا ہی موقف اختیار کیا تھا۔
ٹی آر ایس نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے بل سے متعلق مباحث میں حصہ لیا تھا لیکن ووٹنگ میں غیرحاضر رہنے کو ہم نے ترجیح دی تھی اور اس بار بھی ہم تین طلاق بل پر ایسا ہی کریں گے۔
سینئر رہنما نے کہا کہ بل کی تائید یا مخالفت، دو نوں صورتوں میں پارٹی کو کچھ مشکلات پیش آئیں گی۔
مرکزی حکومت نے جمعہ کو لوک سبھا میں تین طلاق بل پیش کیا تھا۔
مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس قانون سے خواتین کو انصاف ملے گا۔
جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ تین طلاق کا بل صرف اور صرف مسلمان مردوں کو نشانہ بنانے کےلیے لایا گیا ہے۔
وہیں کانگریس کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں ایم آئی ایم کی حلیف جماعت ٹی آر ایس درپردہ تین طلاق بل پر بی جے پی کی تائید کررہی ہے۔
تلنگانہ کانگریس نے بتایا کہ ٹی آر ایس کے ووٹنگ میں غیرحاضر رہنے سے بی جے پی کو مدد ملے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.