ETV Bharat / briefs

چھتیس گڑھ: تصادم میں 2 ماؤنواز ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع دنتیواڈا میں آج علی الصبح ایک انکاونٹر میں ایک خاتون نکسل سمیت 2 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔

انکاونٹر میں 2 نکسلائٹ ہلاک
author img

By

Published : May 8, 2019, 10:12 AM IST

اینٹی نکسل آپریشن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سندر راج نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے صبح 5 بجے جنگلاتی علاقہ گوندراس گاؤں میں ایک مشترکہ کاروائی دوران 2 ماؤنوازوں کو مارگرایا گیا۔

مشترکہ ٹیم جب دنتیواڈا اور سکما کے سرحد پر واقع گاؤں گوندراس سے گذر رہی تھی کہ شدت پسند گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی بعدازاں جوابی فائرنگ کی گئی۔ دونوں جانب سے چل رہی فائرنگ کے بند ہونے کے بعد ایک خاتون سمیت 2 نکسلائٹس کی نعشیں برآمد کی گئی۔

انکاونٹر کے مقام سے ایک 12 بور ریفل کے علاوہ گولہ بارود اور نکسل مواد کو ضبط کیا گیا۔ مہلوک نکسلائٹس کی شناخت کی جارہی ہے۔

انکاونٹر کا مقام ریاستی دارالحکومت رائےپور سے 450 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ جھڑپ میں کسی سیکوریٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.