قبل ازیں صدر کانگریس راہل گاندھی کی شہریت کے مسئلہ پر ان کی امیدواری کو منسوخ کرنے کا الیکشن کمیشن سے مطلبہ کیا گیا تھا۔
امیٹھی سے راہل گاندھی نے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کی، جس کے بعد ان کے حلف نامہ پر سوال اٹھائے جانے لگے اور ایک درخواست الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی جس میں راہل کی امیدواری کو رد کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔
آج الیکشن کمیشن نے اس مسئلہ پر اپنا موقف صاف کرتے ہوئے کہا کہ راہول، امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے کے اہل ہیں۔
واضح رہے کہ امیٹھی سے صدر کانگریس کی امیدواری کو چیالنج کرنے کے بعد ویلارڈ سے بھی ان کی امیدواری کو رد کرنے کی درخواست داخل کی گئی ہے۔