جمعرات کو آدھی رات کے بعد طوفانی بارش کی وجہ سے حیدرآباد کی سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئی تھیں۔
آج بھی وقفہ وقفہ سے تلنگانہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ حیدرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔
حیدرآباد کے علاقہ نارائن گوڑہ میں سب سے زیادہ 5.53 اور خیریت آباد میں 4.95 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید 2 تا 3 ڈگری سیلسیس کی کمی ہوسکتی ہے۔