مغربی بنگال سے 18 نومنتخب رکن پارلیمنٹ آ ج نیےاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرپہنچے۔ تمام نومنتخب رکن پارلیمنٹ دہلی میں ہونے والی بی جے پی کی خصوصی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال سے پانچ رکن پارلیمنٹ کومرکزی وزیربنائے جانے کا امکان ہے۔ ان میں مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش ،بابل سپریو،ایس ایس اہلوالیہ اور جینتارائے شامل ہیں۔
بانکوڑہ سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسبھاش سرکار،لاکیٹ چٹرجی،دیباشری چودھری کووزیر بنائے جانے کےامکانات ہیں۔
بیرکپور پورپارلیمانی حلقے سے بی جے پی نومنتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ بھی وزیربننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔