ریاست کرناٹک میں ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے صدر یاد اللہ حسینی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے بتایا کہ کرناٹک کے شہر بیدر میں اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کی ایک تنظیم 'کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن' کے نام سے بنائی ہے۔
اس تنظیم کا واحد مقصد ریاست کرناٹک کے اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا اور حکومت کرناٹک کی جانب سے ملنے والی سہولیات صحافیوں کو فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کی طرز پر کرناٹک میں بھی اردو صحافیوں کو تمام تر سہولیات ملنی چاہیے۔
یاد اللہ حسینی نے کہا کہ اس سلسلے میں بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلیٰ کمارسوامی کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس مہم میں بیدر وزیر پنڈپّا قاسم پور، اور وزیر کھیل اور رکن اسمبلی رحیم خان بھی شامل رہے۔
واضح رہے کہ اس میمورنڈم میں ریاست کرناٹک کے اردو صحافیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔