پی ایل پنیا نے کہا کہ نہرو کی تنقید کرنے والوں کو وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کے قومی کونسل میں جواب دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
بارہ بنکی میں پنڈت جواہر لعل نہرو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ ملک کی تعمیر کے لیے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی کچھ لوگ ہیں جو ان پر تنقید کرتے ہیں، جبکہ ملک کی وزیر خارجہ سشما سواراج پنڈت نہرو کی خدمات کا ذکر کر چکی ہیں اور وہ دنیا کو نہرو کی دوراندیشی کا احساس کرا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ پنڈت نہرو کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن ان کو علم نہیں ہے کہ جو ان پر کیچڑ پھینکے گا، کیچڑ خود اس پر آ کر گرے گا۔