ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے احياپور تھانہ علاقہ کے شیخ پور ڈھاب گاؤں کی ایک بستی میں کل دیر رات آگ لگنے سے 200 گھر جل گئے اور چھ افراد جھلس گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بستی میں کل دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے آس پاس کے 200 دیگر گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
واضح رہے کہ اس حادثہ میں تقریباً 50 لاکھ روپے کی قیمت سے زیادہ کی جائیداد جل کر تباہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاع کے مطابق آگ بجھانے کے دوران تقریباً چھ افراد جھلس گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ آلوک رنجن گھوش اور سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے میڈیکل ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، اور جھلسے ہوئے لوگوں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔