اترپردیش کے مظفر نگر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 22 ٹسٹ مثبت پائے گئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع میں اب تک اس وبا سے 264 اموات ہوئی ہیں۔
ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ضلع میں 382 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیس درج ہونے کے بعد کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں شریک کیا گیا جبکہ بعض کا گھر پر ہی علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع میں اب تک 29763 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔