ETV Bharat / briefs

' امن کے لیے باہمی اعتماد ضروری ہے' - دہشت گردی

وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں امن اور ترقی ' تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول' سے منسلک ہے۔

' امن کے لیے باہمی اعتماد ضروری ہے'
author img

By

Published : May 27, 2019, 8:59 AM IST

اطلاعات کے مطابق پہلے تو عمران خان نے وزیراعظم مودی کو ان کی جیت پر فون کرکے مبارکباد دی۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ خطے میں امن و امان کے خواہاں ہیں اور اسی مقصد کے حصول کے لیے وہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

مودی کا یہ بیان تب جاری ہوا جب عمران خان نے انہیں عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کی فتح پر مبارکباد دی اور انہوں نے دونوں ممالک کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا اور ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کہی۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد یہ دونوں ممالک کے اعلی رہنماؤں کا پہلا رابطہ تھا۔

پاکستان کے امور خارجہ کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عمران خان نے مودی سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں ملی کامیابی پر مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق عمران خان نے دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مودی سے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پہل کرنے کو کہا ہے۔

مودی نے بیان میں کہا کہ کسی بھی خطے میں باہمی اعتماد پیدا کرنا اور تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے سے ہی امن، ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے۔

مودی نے مبارکباد کے لیے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حکومت سب سے پہلے پڑوسی ملک کے لیے بہتر پالیسی پر مبنی اقدامات اٹھائے گی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.