فرقہ پرست طاقتوں کا خوف دکھاکر ہر انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کو پولرائیزیشن کرانے کا اہم مسئلہ رہا ہے۔
لیکن اس مرتبہ عام انتخابات سے قبل مسلمانوں کا رخ بالکل تبدیل نظر آ رہا ہے. وہ اس بارمکمل طورپر بیدار ہیں اور مسائل پر ووٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
فرقہ پرست پارٹیوں کا خوف دکھا کر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کا ٹرینڈ یو پی جیسی ریاستوں میں ہمیشہ سے رہا ہے۔
یہاں کے مسلمانوں کو جذباتی کرکے ان کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے بارہ بنکی میں متعدد مسلمانوں سے گفتگو کی ہے اس بار وہ ان مسائل سے بیدار نظر آئے ہیں. ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے لیے اس انتخابات میں تحفظ کا کوئی مسئلہ نہیں.