ETV Bharat / briefs

مسلم رہنما مودی سے ملنے کے خواہاں - مودی

سنہ 2014 میں نریندر مودی جب وزارت عظمی کی کرسی پر فائز ہوئے تب مسلم طبقے میں عدم تحفظ کا ماحول پایا گیا، اس کے بعد سے مسلم تنظیموں کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کی روایت بھی معدوم ہوتی گئی۔

مسلم رہنما مودی سے ملنے کے خواہاں، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 27, 2019, 2:24 PM IST

پانچ برس گزر جانے کے بعد بھی ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ دوریاں اب بھی برقرار ہیں۔

مسلم رہنما مودی سے ملنے کے خواہاں، متعلقہ ویڈیو

مسلمانوں کے ایک یا دو وفود کی ملاقات کے علاوہ قومی دھارے کی مسلم جماعتیں جیسے جماعت اسلامی، مرکزی جمعیت اہلحدیث، جمعیت علماء ہند، مسلم مجلس مشاورت، آل انڈیا ملی کونسل نے وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے زبردست اکثریت کے ساتھ ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کی ہے اور ملک کے وزیر اعظم کے طور پر بھارت کے وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہونے والے ہیں۔ اب مسلم جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی سے رشتے بہتر کرنے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔

نریندر مودی نے گذشتہ روز ہی کہا تھا کہ ملک کے اقلیتی طبقے میں عجیب خوف بڑھا دیا گیا ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے اور اقلیتی طبقے کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔

مسلم تنظیموں اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان یہ خلیج کیسے مٹے گی؟ یہ دوریاں کیسے ختم ہونگی؟ پہل کون کرے گا؟ کیا واقعی نریندر مودی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس۔۔۔سب کا وشواس' کے نعرے کو عملی جامہ پہنا پائیں گے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب سب کو چاہیے مگر یہ جواب کب ملے گا کسی کو پتہ نہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.